s لوچستان کے وسائل کوڑیوں کے بار فروخت ہو رہے ہیں، اٹھارویں ترمیم کے پلندہ سے قوم کو ماموں بنایا گیا، یہاں کے وسائل عوام کی موت اور زیست کا مسئلہ ہے ،جمعیت علما اسلام( نظریاتی) بلوچستان

اتوار 15 جنوری 2023 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2023ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی) بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبد الاحد کبدانی نائب امیر مو لانا محمد حیات نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سرپرست مولانا خدائے نظر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولنانعمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سالار عبدالولی نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کوڑیوں کے بار فروخت ہو رہی ہے اٹھارویں ترمیم کے پلندہ سے قوم کو ماموں بنایا ہے یہاں کے وسائل عوام کی موت اور زیست کا مسئلہ ہے لیکن بلوچستان بے مالک ہونے کی وجہ سے ہمارے وسال پر اختیار تو دور کی بات پوچھنے تک تیار نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر معاہدے ہوتے ہیں لیکن بلوچستان کو اعتماد میں لینے تک تیار نہیں ریکوڈک معاہدے سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور8ہزار روزگار کے وسیع مواقع میسر ہونے کی باوجود بلوچستان اسی طرح محروم رہے گا اگر ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے عوام کے لئے ایک خاص تحفہ ہے تو پھر بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مہیا کیا جائے انہوں نے کہا کہ قدرتی معدنیات تیل وگیس سے مالامال صوبے کے عوام آج کسمپرسی کی زندگی بسر کررہی ہیں گیس لوڈشیڈنگ سے جنازے اٹھانے کی تحفے مل رہے ہیں یا حقوق مانگنے پر احتجاج کرنے پر بھی دھمکیاں دیا جارہا ہے لاوارث صوبہ ہے یہاں تک کہ اپنے وسائل اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

اکیسویں صدی میں صحت اور تعلیم تو دور کی بات ہے عوام کو صاف پانی پینے کے لے میسر نہیں ہے بلوچستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعوے سن سن کر کان پک چکے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر وزیراعلیٰ کی خاموش رہنا ان کے لیے اعتماد میں لینے کے لیے کافی تھا صوبے پر برسراقتدار نے خاموشی کا روزہ رکھا ہی