Live Updates

انجینئر امیر مقام کی سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت

پیر 16 جنوری 2023 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2023ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے سینئر وکیل اور پشاور بار اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ صوبائی حکومت نے امن و امان کی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے پوری ملکی معیشت کو تباہ کر دیا اور اب امن و امان کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنڈے پر سازشوں میں مصروف ہے۔ لطیف لالا بہت سینئر قانون دان اور رہنما تھے، جن کا پاکستان کی تاریخی تحریکوں میں حصہ لیا ، ان کی وفات ملک اور وکلاء برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اس بیہمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات