مسلم لیگ (ق)اپنا علیحدہ تشخص برقرار رکھے گی‘ترجمان ق لیگ

عمران کی محبت میں دیوانے جہانگیر ترین، علیم خان سے کیا گیا سلوک نہ بھولیں

منگل 17 جنوری 2023 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2023ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ (ق) لیگ اپنا علیحدہ تشخص برقرار رکھے گی اورکسی دوسری جماعت میں ضم ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ انفرادی حیثیت میں جو جہاں جانا چاہے اس کا حق ہے لیکن مسلم لیگ(ق) کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا کردار کسی شخصیت اور جماعت کی مقبولیت کا محتاج نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران کی محبت میں دیوانے جہانگیر ترین، علیم خان سے کیا گیا سلوک نہ بھولیں۔