علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

منگل 17 جنوری 2023 14:01

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم فل پروگراموں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ۔ جاری شیڈول کے مطابق اِن پروگراموں کے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے مین کیمپس کے اکیڈمک کمپلیکس میں 17تا22فروری منعقد ہوں گے ۔سمسٹربہار 2023ء کے میرٹ بیسڈ پروگرامزچار سالہ بی ایس، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے 15فروری تک جاری رہیں گے۔

اِن تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، اپلائی صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت کیا جاسکتا ہے۔ بی ایس پروگرامز میں داخلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ پی ایچ ڈ ی اورایم ایس/ ایم فل پروگرامزمیں داخلہ حاصل کرنے کے لئے انٹری ٹیسٹ پاس کرنا اور انٹرویو میں کامیابی لازمی ہے۔

(جاری ہے)

اِن پروگرامز کی کلاسسز اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہونگی۔تفصیلات کے مطابق فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے انٹری ٹیسٹ 17فروری اور انٹرویوز 18فروری کو ہوں گے، فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے ٹیسٹ 20فروری جبکہ انٹرویوز 21فروری کو ہوں گے، اسی طرح فیکلٹی آف سائنس کے پروگراموں کے انٹری ٹیسٹ 21فروری، انٹرویوز 22فروری کو جبکہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہومیونیٹیسز کے انٹری ٹیسٹ 22فروری اور انٹرویوز 23فروری کو منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :