مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد، ملک پر حکمرانی کر نے والی کنگ پارٹی کا تشخص آج بھی برقرار ہے۔ خواجہ رمیض حسن

کسی بھی گروپ کا کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا مطلب ق لیگ کا انضمام نہیں۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 جنوری 2023 18:00

مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد، ملک پر حکمرانی کر نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ میڈیا پر ق لیگ کا دوسری سیاسی جماعت میں انضمام ڈس انفارمیشن کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں مسلم میگ ق آزاد حیثیت سے رجسٹرڈ جماعت ہے جس کی سربراہی چوہدری شجاعت حسین کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی گروپ کا کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا مطلب ق لیگ کا انضمام نہیں۔