Live Updates

پی ٹی آئی کااسمبلی تحلیل کرنے کااقدام خیبرپختونخوا ہ کی عوام کیلئے یوم نجات ہے ‘ انجینئر امیر مقام

اللہ کا شکر ہے کہ عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی‘ وزیر اعظم کے مشیر کا اسمبلی کی تحلیل پر رد عمل

بدھ 18 جنوری 2023 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2023ء) وزیر اعظم کے مشیرومسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا ہ کے صدر انجینئرامیرمقام نے پی ٹی آئی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو خیبرپختونخوا ہ کی عوام کے لیے یوم نجات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ خیبرپختونخوا ہ کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی، عوام پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا ہ حکومت کی پانچ سالہ خراب کارکردگی سے نجات پا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی نہ صرف معیشت کو تباہ کر چکی ہے بلکہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں بھی بری طرح ناکام رہی ۔خیبرپختونخوا ہ کے عوام اس دن کو تاریک دور کے خاتمے کے طور پر منائیں۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور صوبائی اسمبلیوں کے دوبارہ انتخابات کرائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا ہ کے عوام کے دس سال ضائع کیے اور صوبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

عوام ایسے جھوٹے اور یو ٹرن ماسٹرز کی بجائے سنجیدہ لوگوں کو منتخب کریں۔ انہوںنے کہاک ہ وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نیازی ملک کو ہر سطح پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دس سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا۔

دس سال میں 350 ڈیمز بن سکے، نہ صوبے کی معیشت خودانحصاری کی منزل حاصل کرسکی۔ دس سال بعد پی ٹی آئی سے نجات ہوئی ہے تو صوبے کے پاس تنخواہوںاور پنشن کے پیسے بھی موجود نہیں۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اتنے سال میں پی ٹی آئی کوئی ایک بڑا منصوبہ بھی نہ بنا سکی۔ خیبرپختونخوا ہ میں بی آرٹی عمران خان کی کرپشن کا زندہ نمونہ ہے۔امیر مقام نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے والوں کو سیاسی طور پر تحلیل کردیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات