امتحانات میں نقل روکنے کیلئے پی پی ایس سی نے جیمرز لگانے شروع کردئیے

پی پی ایس سی کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 300بھرتی کی اجازت بھی مانگی ہے‘ چیئرمین ظفر اقبال

بدھ 18 جنوری 2023 14:13

امتحانات میں نقل روکنے کیلئے پی پی ایس سی نے جیمرز لگانے شروع کردئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2023ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات میں نقل روکنے کے لیے امتحانی سینٹرز میں جیمرز لگانا شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ظفر اقبال کے مطابق سینٹرز میں موبائل فون کا استعمال روکنے کے لیے جیمرز لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی ایس سی کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے پی سی ٹو کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگی ہے، پی پی ایس سی میں 300 بھرتیوں کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :