Live Updates

اللہ کا شکر ہے خیبرپختونخوا کی عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات ملی،امیرمقام

دس سال میں خیبرپختونخوا کی عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا ، مشیروزیراعظم

بدھ 18 جنوری 2023 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2023ء) خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے پر وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات ملی ، دس سال میں خیبرپختونخوا کی عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخواکے صدر امیر مقام نے اپنے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات ملی۔

انہوںنے کہاکہ دس سال میں 350 ڈیمز بن سکے، نہ صوبے کی معیشت خود انحصاری کی منزل حاصل کرسکی، وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اتنے سال میں پی ٹی آئی کوئی ایک بڑا منصوبہ بھی نہ بنا سکی۔انہوںنے کہاکہ اپنے دور حکومت میں پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کا ناجائز اور بے رحمانہ استعمال کیا گیا ۔ امیر مقام نے کہاکہ اسمبلیاں تحلیل کرنے والوں کو سیاسی طور پر تحلیل کردیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات