}چینی سنوکر کھلاڑی میچ فکسنگ میںملوث ،تحقیقات کا آغاز کردیاگیا

بدھ 18 جنوری 2023 20:20

4بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2023ء) چینی سنوکر کھلاڑی میچ فکسنگ میںملوث ،تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سنوکر کی گورننگ باڈی کھیل کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں چین کے 10 کھلاڑی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

سنوکر کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ چینی کھلاڑیوں پر کھیل میں ہیرا پھیری، کھلاڑیوں سے دھوکہ دہی، سنوکر پر شرط لگانا اور میچ فکسنگ کے الزامات شامل ہیں۔

میچ فکسنگ میں ملوث ان 10 چینی کھلاڑیوں میں لیانگ وینبو بھی شامل ہیں جنہیں ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے اکتوبر میں معطل کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق لیانگ وینبو کے علاوہ 9 دیگر کھلاڑیوں نے اس کی پیروی کی، جن میں 2021 کے ماسٹرز چیمپیئن یان بِنگٹاؤ اور یو کے چیمپیئن شپ کے فاتح ڑاؤ زنٹونگ شامل ہیں۔