19 اور 20 جنوری کوکراچی میں ہونے والی سالانہ نیشنل کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں،ڈاکٹرخاور جمیل

وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور نیشنل کانفرنس کی تفصیلات جاری کر دیں

بدھ 18 جنوری 2023 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2023ء) وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے 19اور 20جنوری کوکراچی میں ہونے والی سالانہ نیشنل کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں وفاقی انشورنس محتسب کے ملک بھر سے آنے والے ریجنل ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس ،انشورنس کمپنیز ، بینکوں اور ایس ای سی پی کے نمائندوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم دلوانے اور فصلوں یا مویشیوں کے انشورنس کی آگہی مہم کے تناظر میں اس کانفرنس کی ملک گیر اہمیت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال وفاقی محتسب کے دفتر میں تیس سے چالیس فیصد زیادہ شکایات درج ہوئی ہیں، پچھلے سال کے مقابلے میں ڈسپوزل آف کمپلینٹس میں بھی پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے،انشورنس کلیم کے حوالے سے عوام کو مانیٹری ریلیف پچھلے سال 1.93بلین روپے دیا گیا تھا،وہ اس سال بڑھ کر دو اعشاریہ پانچ ارب روپے سے بھی زیادہ ہو گیا ہے،نیز وفاقی انشورنس محتسب ادارے کے تحت ، ساٹھ دن میں حل ہونے والی شکایات کا تناسب بھی اس سال فیصد رہا،ڈاکٹر خاور جمیل نے کہا کہ ان کا ادارہ عوام کوان کی دہلیز پر انصاف پہنچا رہا ہیاور گذشتہ سال کی مثالی پرفارمنس وفاقی انشورنس محتسب کے تمام ریجنل دفاتر کی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :