- وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے 19 اور 20 جنوری کوکراچی میں ہونے والی سالانہ نیشنل کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے

بدھ 18 جنوری 2023 22:05

-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2023ء) وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے 19 اور 20 جنوری کوکراچی میں ہونے والی سالانہ نیشنل کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں وفاقی انشورنس محتسب کے ملک بھر سے آنے والے ریجنل ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس ،انشورنس کمپنیز ، بینکوں اور ایس ای سی پی کے نمائندوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم دلوانے اور فصلوں یا مویشیوں کے انشورنس کی آگہی مہم کے تناظٴْر میں اس کانفرنس کی ملک گیر اہمیت ہے،انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال وفاقی محتسب کے دفتر میں تیس سے چالیس فیصد زیادہ شکایات درج ہوئی ہیں، پچھلے سال کے مقابلے میں ڈسپوزل آف کمپلینٹس میں بھی پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے،انشورنس کلیم کے حوالے سے عوام کو مانیٹری ریلیف پچھلے سال 1.93بلین روپے دیا گیا تھا،وہ اس سال بڑھ کر دو اعشاریہ پانچ ارب روپے سے بھی زیادہ ہو گیا ہے،نیز وفاقی انشورنس محتسب ادارے کے تحت ، ساٹھ دن میں حل ہونے والی شکایات کا تناسب بھی اس سال ۹۵ فیصد رہا،ڈاکٹر خاور جمیل نے کہا کہ ان کا ادارہ عوام کوان کی دہلیز پر انصاف پہنچا رہا ہیاور گذشتہ سال کی مثالی پرفارمنس وفاقی انشورنس محتسب کے تمام ریجنل دفاتر کی مٴْشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہی

متعلقہ عنوان :