صنعا میں مہلک دوا کا استعمال، روزانہ 80 بچے مرنے لگے

الرجی میں استعمال ہونے والا جعلی انجکشن ڈیکسامیٹازون حاملہ خواتین کو دیا جا رہا،طبی ذرائع

جمعرات 19 جنوری 2023 13:09

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) یمن کے دارالحکومت صنعا میں طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کے زیر نگین متعدد فارمیسیوں اور ہسپتالوں میں منشیات کا ایک نیا انجکشن پھیل گیا ہے ۔ یہ انجکشن حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو لگایا جاتا ہے اور ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینٹی ڈی( انجکشن) حاملہ خواتین کو کچھ ادوار میں دیا جاتا ہے اور فی الحال صنعا میں وسیع پیمانے پر دستیباب انجکشن ہے جو جعلی ہے۔

(جاری ہے)

لیبارٹری ٹیسٹ اور تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ جعلی انجکشن ایک ڈیکسامیتھاسون انجکشن ہے۔ یہ الرجی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اس کا حاملہ خواتین کو دی جانے والی اینٹی ڈی انجکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اینٹی ڈی انجکشن حاملہ خاتون کو اس وقت دیا جاتا ہے جب اس کے خون کی قسم منفی اور اس کے شوہر کا خون کنبہ مثبت ہو۔ اسی طرح حمل یا اسقاط حمل کے دوران ماں کو کسی خون بہنے کی صورت میں بھی یہ انجکشن دیا جاتا ہے۔ یہ انجکشن 27 ہفتوں کے بعد اور پیدائش کے بعد 3 دن کے اندر بھی دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :