اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن جہلم کی خصوصی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں 250 بیڈز پر مشتمل نئے تعمیر ہونے والے اوورسیز بلاک کا افتتاح

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 19 جنوری 2023 15:50

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن جہلم کی خصوصی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2023ء)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن جہلم کی خصوصی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں 250 بیڈز پر مشتمل نئے تعمیر ہونے والے اوورسیز بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ تھے، اس کے علاوہ ایم ایس شعیب کیانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین سمیت دیگر افسران، میڈیا نمائندگان اور اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور رہیں گے جن کی بھرپور کاوشوں سے آج یہ اوورسیز وارڈ مکمل تیار ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیز ہمارے ساتھ کھڑے رہے گیں، بلاشبہ یہ ایک اجر عظیم کام ہے اور اوورسیز فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید اس طرح کے منصوبوں کی تعمیر قابل ستائش اقدام ہے، اس کے علاوہ اوورسیز فاؤنڈیشن کی جانب سے دو مزید منصوبے جن میں نوازئیدہ بچوں کے لیے نرسری اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔