Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2023 20:09

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جنوری 2022ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 7 انتخابی حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی سات انتخابی حلقوں میں کامیابی کے بعد الیکشن لڑنے کے اخراجات کی تفصیل سے متعلق آج محفوظ فیصلہ سنا یا ہے۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 7انتخابی حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی بھی نشست سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان قومی اسمبلی کی نشست پر حلف لینے پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے نشست سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیدوار کی جانب سے 30 دن کے اندر کسی ایک حلقے کا انتخاب نہ کرنے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن دیکھے گا کہ عمران خان کی جانب سے آخری کاغذات نامزدگی کب جمع کروائے، وقت کی بنیاد پر اس حلقے سے عمران خان کو کامیاب امیدوار قرار دیا جائے گا۔آج الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تمام 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے، الیکشن کمیشن نے 7 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تمام نشستوں سے کامیاب قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ،این اے 31 پشاور سے عمران خان کو کامیاب قرار دیا جبکہ این اے 108 فیصل آباد،این اے 118 ننکانہ،این اے 239 کورنگی اور این اے 45 کرم کی نشست پر بھی عمران خان کو کامیاب قرار دے گیا ہے۔ الیکشن کمشین کا کہنا ہے کہ تمام حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی استدعا منظور کر لی اور عمران خان کی جانب سے تاخیر سے انتخابی اخراجات جمع کرانے کو درگزر کر دیا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،عمران خان نے این اے 118،239 اور این اے 45 کی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کروائی تھی۔این اے 22،31 اور این اے 108 کی اخراجات کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروائی گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات