جنرل الیکشن سے قبل مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف پاکستان آئیں گے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

جمعہ 20 جنوری 2023 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن مسلم لیگی رہنما میاں غلام حسین شاہد کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ایم این اے میاں عبدالمان ،سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری و ممبران اسمبلی اورکارکنان مسلم لیگ (ن) نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جنرل الیکشن سے قبل مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اقتصادی ٹیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں شبانہ روز محنت اور خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔