روس کے ساتھ تیل اور گیس خریداری معاہدے انرجی سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں مرتب کریں گے ۔ خواجہ رمیض حسن

مستحکم ریاست روشن پاکستان کی ضمانت، معیشت اور دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک قوم بن کر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ

ہفتہ 21 جنوری 2023 13:35

روس کے ساتھ تیل اور گیس خریداری معاہدے انرجی سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ،دید معاشی بحران کا شکار ہے جس کے ذمہ دار غیر سنجیدہ سیاسی عوامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی کہ اس کو اس کے اپنے سیاسی رہنماؤں نے سیاسی مفادات کے لیے ففتھ جنریشن وار کا شکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اور اس کے عمائدین نے نوجوان نسل کو اپنی ہی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

ملک میں بد نظمی اور بے یقینی کی صورتحال کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس طرح نافذ کرنے کی کوشش کی کہ معصوم شہری اس کے پس منظر کو جانے بغیر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال ہونا شروع ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا جو منصوبہ عرصہ دراز سے ناکامی کا شکار تھا اسے نام نہاد سیاسی جماعت نے پروان چڑھانے میں دن رات ایک کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مشکل ترین وقت میں ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس کی مظبوطی کے لیے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہے تاکہ ریاست کو درپیش معاشی و دفاعی چیلنجز سے بخوبی نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :