فیصل آباد:نامعلوم مسلح افراد نے صدر پریس کلب جڑانوالہ مہر آصف نذیرایڈووکیٹ کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے

ہفتہ 21 جنوری 2023 20:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2023ء) نامعلوم مسلح افراد نے صدر پریس کلب جڑانوالہ سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن مہر آصف نذیرایڈووکیٹ کی گاڑی کے شیشے توڑ کر 55نقدی اور دیگر قیمتی سامان مالیت تین لاکھروپے لے اڑے، گاڑی کوبھی نقصان پہنچایا گیا،واقہ پرصحافیوں اور وکلاء کا احتجاج ، اعلیٰ احکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، پولیس مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی آن لائن کے مطابق صدر پریس کلب جڑانوالہ سابق جنرل سیکرٹری بار مہر آصف نذیرنے اپنی قیمتی کار برنگ سیاہ میونسپل لائبریری کے سامنے کھڑی کی ہوئی تھی کہ نامعلوم افراد نے کار پر دھاوا بول کر فرنٹ اور سائیڈ شیشہ توڑ ڈالا اور دروازے پر خراشیں ڈال دی نامعلوم افراد نے کار میں پڑا ہوا وکالت کا لائسنس، پرس سے مبلغ 55800 روپے نقدی، ایک عدد عینک رے بین مالیت 1 لاکھ روپے اور راڈو گھڑی مالیت 65 ہزار روپے چرالی اور فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع پر وکلاء برادری موقع پر پہنچ گئی، صدر پریس کلب مہر آصف نذیر کا گاڑی پر حملہ کے واقعہ کے خلاف فیصل آباد اور جڑنوالہ صحافیوں اور وکلاء برادری نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آر پی او ہی پی او فیصل آباد، ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار گیا جائے ، درایں اثناء صدر پریس کلب جڑانوالہ سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن مہر آصف نذیرایڈووکیٹ کی درخواست پرجڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔