کراچی کا ضلع شرقی ڈاکوں اور لٹیروں کا پسندیدہ علاقہ بن گیا،چند گھنٹوں میں ملزمان نے تین وارداتیں کر ڈالیں

ہفتہ 21 جنوری 2023 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2023ء) کراچی کا ضلع شرقی ڈاکوئوں اور لٹیروں کا پسندیدہ علاقہ بن گیا، لگاتار وارداتیں کرنے والا گروہ پولیس کے لیے چھلاوا بن گیا۔

(جاری ہے)

چند گھنٹوں میں ملزمان نے تین وارداتیں کر ڈالیں، وارداتیں گلستان جوہر، ناتھاخان، شمسی سوسائٹی میں ہوئیں۔گلستان جوہر میں واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی گئی۔گزشتہ روز گلستان جوہر بلاک 16سے گاڑی چوری ہوئی، ملزمان نے شیشہ توڑ کرگاڑی کا سوئچ آن کیا۔ٹریکر کے مطابق ملزمان ناتھا خان پہنچے، ناتھا خان کے قریب سے دوسری گاڑی چوری کی۔ملزمان نے شاہ فیصل، شمسی سوسائٹی میں بھی واردات کی۔

متعلقہ عنوان :