جب تک میں زندہ ہوں، لڑتی رہوں گی،سربراہ دہلی کمیشن برائے خواتین
اتوار 22 جنوری 2023 14:30
(جاری ہے)
سواتی مالیوال نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں ان لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ میرے بارے میں گندا جھوٹ بول کر مجھے ڈرائیں گے کہ میں نے اس مختصر سی زندگی میں سر پر کفن باندھ کر کئی بڑے کام کیے ہیں۔
مجھ پر کئی بار حملے ہوئے لیکن میں نہیں رکی۔ ہرظلم کے ساتھ میرے اندر کا جذبہ مزیدمضبوط ہوا۔انہوں نے کہاکہ میری آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا، میں جب تک زندہ ہوں، لڑتی رہوں گی۔دہلی میں بی جے پی کے ورکنگ صدر ویریندر سچدیوا نے کہا تھا کہ دہلی کے لوگوں کے سامنے ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کا دھوکہ باز چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ ہریش چندر سوریاونشی جن پر سواتی مالیوال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے، دراصل سنگم وہار میں عام آدمی پارٹی کے ایک اہم کارکن ہیں۔ڈی سی ڈبلیوسربراہ نے کہا تھا کہ انہیں ایک کار دس سے پندرہ میٹر تک گھسیٹ کر لے گئی جب وہ ایک نشے میں دھت شخص کو ڈانٹ رہی تھی جو ان کے قریب کھڑاتھا اور انہیں اپنی کار میں بیٹھنے کے لئے کہہ رہا تھا۔ مالیوال نے کہا کہ جب وہ ڈرائیور کے قریب گئی تو اس نے جلدی سے شیشہ چڑھایا اور ان کا ہاتھ پھنس گیا اور انہیں اسی حالت میں گھسیٹا گیا۔ان کے اس الزام کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا تھاکہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال کو کیا ہوا غنڈوں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن بھی محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاتھا کہ آئین کے مطابق لیفٹننٹ گورنر کو صرف یہ کام دیا گیا ہے۔ان سے گزارش ہے کہ کچھ دن سیاست چھوڑ کر امن و امان پر توجہ دیں ،ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.