خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس سماعت کل ہوگی

اتوار 22 جنوری 2023 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2023ء) لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ریفرنس پر سماعت سوموار کو ہوگی ۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان کیس کی سماعت کریں گے۔عدالتی حکم پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق آج عدالت میں پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے روبرو پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادران کے خلاف مجموعی طور پر 130 گواہان بیان قلمبند کروائیں گے۔اس کیس میں سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کی ضمانتیں لی ہیں۔پیراگون اسکینڈل میں نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق سمیت5ملزمان کے خلاف اکتیس مئی 2019کو ریفرنس دائر کیا گیا، خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جاچکی۔