اتحادی فوج پر منبہ اور شدانامی سرحدی اضلاع پر بمباری کا الزام ،یمن کی کی تردید

پیر 23 جنوری 2023 10:30

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2023ء) یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں معاون عرب ملکوں کی فوج پر مشتمل اتحاد نے باغی حوثی ملیشیا کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے جس میں اتحادی فوج پر منبہ اور شدانامی سرحدی اضلاع پر بمباری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ مبینہ بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبریں من گھرٹ اور بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئر ترکی المالکی نے واضح کیا کہ الائنس کی مشترکہ کمان کی پوری کوشش ہے کہ وہ گذشتہ برس طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے، یہ معاہدہ گذشتہ برس دو اکتوبر کو ختم ہو گیا تھا۔ حوثی ملیشیاؤں کے بے قابو عناصر کی جانب سے سرحدی علاقوں اور اندرون ملک کی جانے والی آئے روز کی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں اتحادی فوج انتہائی ضبط نفس سے کام لے رہا ہے۔

اپنے بیان میں بریگیڈئر ترکی نے مزید کہا کہ اتحادی فوج کی حوثیوں کے زیر نگین علاقوں میں بمباری کی گمراہ کن اطلاعات خود ساختہ اور من گھڑت ہیں۔ ان بے بنیاد خبروں کا مقصد انسانی سمگلنگ، منشیات فروشی جیسے منظم جرائم کے بیخ کنی کے لیے اتحادی فوج کے کامیاب آپریشنز کی خبروں کو دبانا ہے۔

متعلقہ عنوان :