اے این ایف کی کارروائیاں ، سوا نومن چرس ،470کلو افیون ، آئس ہیروئن اور بھارتی نشہ آور گولیاں برآمد

پیر 23 جنوری 2023 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2023ء) اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات سمگلرز کے خلاف نو بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے سوا نو من سے چرس،470کلوافیون، آئس ہیروئین،کیٹا مائن،ساڑھے سترہ ہزار سے زائد بھارتی نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں،خاتون سمیت چھے منشیات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 120 کلو افیون،60 کلو چرس برآمد ہوئی،کار سوار خاتون سمیت تین منشیات سمگلر کو موقع سے گرفتار کیا گیا،زیر استعمال گاری بھی قبضہ میں لے لی گئی،اولڈ ائیرپورٹ راولپنڈی کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 445 گرام ہیروئین برآمد ہوئی،منشیات پارسل میں موجود نمک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھیاے این ایف کے مطابق کوٹ لکھپت لاہور کے قریب کوریئر آفس میں امریکہ بھیجے جانے والے پارسل سے 880 گرام کیٹامائن برآمد ہوئی،منشیات گفٹ اور صابن کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی،حکام کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پرسکیننگ کے دوران دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 1 کلو 514 گرام ہیروئین برآمد ہوئی،عملہ نے گجرات کے رہائشی ملزم کو پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتارکرلیا گیا،اے این ایف اورایف سی نیتافتان میں مشترکہ کاروائی میں350 کلو افیون،پانچ من چرس برآمد کی،کچلاک روڈ کوئٹہ میں کار سے 54 کلو چرس برآمد کرکے نوشکی کے رہائشی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا،حکام کے مطابق زیرو لائن تورخم بارڈرپر بھارتی ساختہ ساڑھے سترہ ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں،حکام کے مطابق اے این ایف اورایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے ساڑھی52 کلو چرس اور ساڑھے تین کلو آئس برآمد کی،جبکہ نارتھ ناظم آباد کراچی کے قریب ملزم سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی،گرفتار منشیات سمگلر دیگر مقدمات میں بھی مطلوب اشتہاری ملزم ہے،اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔