سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

حملہ آوروں کی تعداد 2، انکی عمریں 20سے 22سال کے درمیان تھیں‘متن

منگل 24 جنوری 2023 16:42

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی وکیل سردار بلخ شیر کھوسہ کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹائون میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو اور عمریں 20سے 22سال کے لگ بھگ تھیں۔

حملہ آوروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے ہم پر فائر کیا، جس سے گاڑی کا دائیں طرف کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گولی بازو میں لگی۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلخ شیر کھوسہ کو والد کے سیاسی کیریئر کی وجہ سے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23جنوری بروز پیر کو مولانا شوکت علی روڈ نزدیک پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پیش آیا تھا۔