جنوبی افریقہ ، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں آئندہ ماہ شروع ہوں گی

منگل 24 جنوری 2023 17:04

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) جنوبی افریقہ ، روس اور چین کی 11روزہ مشترکہ فوجی مشقیں 17فروری سےبحر ہند میں جنوبی افریقہ کے مشرقی ساحل پر شروع ہوں گی۔دوسری جانب امریکا نے جنوبی افریقہ کی روس اور چین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر اپنی تشویش کا اظہار اور جنوبی افریقہ نے مشقوں کا دفاع کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے جنوبی افریقہ کی روس کے ساتھ فوجی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرین جیان پیری نے کہا کہ امریکا کو کسی بھی ملک کی روس کے ساتھ مشقوں پر تشویش ہے کیونکہ روس یوکرین کے خلاف جنگ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر جنوبی افریقہ کے ساتھ بات چیت سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔ دریں اثنا جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نلیدی پنڈورنے جوجی مشقوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی مزیبانی میں مشترکہ فوجی مشقیں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر ملاقات کے دوران کہی۔