اینٹی کرپشن سرگودہا کی کارروائی،اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 24 جنوری 2023 17:23

اینٹی کرپشن سرگودہا کی کارروائی،اے ایس آئی  رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست دی کہ سائل کی درخواست عابدمگسی اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ سٹی بھکر کے پاس زیر ِدریافت ہے جس کو داخل ِدفتر کرنے کے لیے عابد مگسی 10ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے شہزاد فیض سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھکر کو ریڈ کرنے کا کہا جس پرشہزاد فیض نے فیاض احمد سول جج کی نگرانی میں ریڈ کر کے عابد مگسی تھانہ سٹی بھکر کو 10 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن بھکر نے ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن بھکر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔