تحصیلدار لعل قلعہ کا جاری پولیو مہم کے مختلف ٹیموں کا دورہ

منگل 24 جنوری 2023 17:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) تحصیلدار لعل قلعہ فضل ہادی نے میدان سب ڈویژن میں جاری پولیو مہم کے مختلف ٹیموں کا دورہ کیا اور ان کی سیکورٹی، کیرئیرز، ویکسین وغیرہ چیک کی، کالاڈاگ اور شکرتنگی گائو ں میں پولیو ویکسی نیشن سے انکاری دو والدین سے ملاقات کر کے خوش اسلوبی کے ساتھ ان کے بچوں کو ویکسین دی ۔

(جاری ہے)

تحصیلدار نے کمبڑ بازار کا دورہ کیا، دروے کے دوران کریانہ سٹور، روٹی تندور اور ہوٹلز وغیرہ کی صفائی، زائد المیعاد اشیا، وزن اور نرخ نامے وغیرہ چیک کیے۔

ٹریفک جام اور سڑک پر پارکنگ کے حوالے سے ٹریفک پولیس کو ہدایت دیئے کہ اس حوالے سے سخت اقدامات کریں تاکہ عوام کے لیے سڑک کھلا رہے۔ اس کے علاوہ مختلف پٹرول پمپس کی گیج، صفائی، آگ بجھانے والے آلات اور سرکاری قیمت پر تیل کی فراہمی وغیرہ چیک کی۔