لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ‘ عبد القادر پٹیل

گلشن راوی میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق ننگرہار افغانستان میں پائے جانیوالے پولیو وائرس سے ہے‘ وزیر صحت

منگل 24 جنوری 2023 18:09

لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ‘ عبد القادر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 2023 میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020 میں سامنے آیا تھا۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ گلشن راوی میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق ننگرہار افغانستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔