تحصیلدار لعل قلعہ فضل ہادی نے میدان سب ڈویژن میں جاری انسدادپولیو مہم کی مختلف ٹیموں کے ساتھ دورہ

منگل 24 جنوری 2023 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائیں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ نور زالی خان کی ہدایات پر تحصیلدار لعل قلعہ فضل ہادی نے میدان سب ڈویژن میں جاری پولیو مہم کی مختلف ٹیموں کے ساتھ دورہ کیا اور ان کی سیکورٹی، کیرئیرز، ویکسین وغیرہ چیک کی، کالاڈاگ اور شکرتنگی گاؤں میں دو پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین سے ملاقات کر کے خوش اسلوبی کے ساتھ ان کے بچوں کو ویکسینیٹ کیا۔

(جاری ہے)

تحصیلدار نے کمبڑ بازار دورے کے دوران کریانہ سٹور، روٹی تندور اور ہوٹلز وغیرہ کی صفائی، زائد المیعاد اشیاء ، وزن اور نرخ نامے وغیرہ چیک کیے۔ ٹریفک جام اور سڑک پر پارکنگ کے حوالے سے ٹریفک پولیس کو ہدایت دیں کہ اس حوالے سے سخت اقدامات کریں تاکہ عوام کے لیے سڑک کھلی رہے۔ اس کے علاوہ مختلف پٹرول پمپس کی گیج، صفائی، آگ بجھانے والے آلات اور سرکاری قیمت پر تیل کی فراہمی وغیرہ چیک کی۔