نقیب اللہ محسود کو کالعدم تنظیم سےتعلق کا الزام لگا کر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ

منگل 24 جنوری 2023 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کو کالعدم تنظیم سےتعلق کا الزام لگا کر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تاہم انصاف نہیں مل سکا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں اے این پی کے افراسیاب خان خٹک ، بشریٰ گوہر و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محسن داوڑ نے کہا کہ 13جنوری 2018 کو جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کو قتل کیا گیا۔ نقیب اللہ پر الزام لگایا گیا کہ وہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے جسے آج تک ثابت نہیں کیا جا سکا۔   اس قتل کے نتیجے میں اس ملک کی تاریخ کی ایک بہت ہی بڑی عوامی مزاحمتی تحریک سابق فاٹا کے عوام نے شروع کی اور اس میں پورے ملک کی وطن دوست جمہوری و ترقی پسند افراد ، تنظیموں نے شرکت کی اور ان کے آئینی و قانونی مطالبات کی بھرپور حمایت کی۔