مسلم لیگ (ن) لاہورکا صدر بننے پر سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس میں جشن کا اہتمام

پارٹی رہنمائوں ،لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس ،آتش بازی کا مظاہرہ

منگل 24 جنوری 2023 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) مسلم لیگ (ن) لاہورکا صدر بننے پر سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس میں پرتپاک جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی رہنمائوں اور لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھر پیلس میں ہونے والی جشن کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے لیگی رہنمائوں اور کارکنان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے اختر بادشاہ، سابق ایم پی اے رابعہ فاروقی ، سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سابق ڈپٹی میئر راہ شہاب الدین سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔سیف کھوکھر کے صدر (ن) لیگ لاہور بننے پر کھوکھر پیلس میں ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس کرویا گیا اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ فیصل سیف کھوکھر نے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور صدر (ن) لیگ وزیراعظم شہباز شریف نے سیف الملوک کھوکھر کے صدر لاہور کی منظوری دی تھی۔ سیف الملوک کھوکھر کے صدر لاہور بننے کا اعلان صوبائی صدر لیگ رانا ثنااللہ نے کیا تھا۔