ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیز رولز 2019 میں ترامیم کا مسودہ عوام کی رائےکےلیے شا ئع کر دیا

بدھ 25 جنوری 2023 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار کرنے اور ری سٹرکچرنگ کو آسان بنانے کے لیےکارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیز رولز میں ترامیم تجویز کی ہیں ۔ ان ترامیم کا مسودہ عوامی مشاورت کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شا ئع کر دیاہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کلیدی تجاویزمیں کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ بورڈکی ٹرسٹ لیکویڈیشن، کمپوزیش، گورننس ،اس کے افعال اور بجٹ کے مختص کرنے کے طریقہ کارشامل ہیں۔ مزید برآںیہ ترامیم ری سٹرکچرنگ بورڈ سے سکیم آف ارینجمنٹ کے لیے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے کے عمل کو بھی ہموار کریں گی۔

(جاری ہے)

ان ترامیم میں کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ بورڈ کی تشکیل، تقرری اور گورننس کے لیے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ اس کے اراکین اور عملے کے لیے ایک ضابطہ اخلاق بھی تجویز کیا گیا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی متنوع نمائندگی، فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔مجوزہ ترامیم کے مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر https://www.secp.gov.pk/document/draft-crc-rules-amendments-with-mol-changes-for-po/?wpdmdl=46713&refresh=63d0e35b316fa1674634075بھی دستیاب ہے۔ اسٹیک ہولڈرز7 فروری تک ترمیم کے مسودے پر اپنی رائے [email protected] پر فراہم کر سکتے ہیں۔\932