Live Updates

پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے یہ تو ہونا ہی تھا،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،بریگیڈ ریٹائرڈ اعجاز شاہ

لڑائی جھگڑا کرنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے حکومت کا تو نہیں،ہم مقابلہ کریں گے،سابق وفاقی وزیر

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 25 جنوری 2023 15:35

پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے یہ تو ہونا ہی تھا،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،بریگیڈ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 جنوری 2023ء ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر ردِعمل میں کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے،یہ تو ہونا ہی تھا اور مجھے پتہ تھا،ابھی مزید گرفتاریاں ہوں گی کیو نکہ ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔ دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاور میں غلط آدمیوں کی چھترول کیا کرتا تھا۔

لڑائی جھگڑا کرنا تو اپوزیشن کا کام ہوتا ہے لیکن حکومت کا تو نہیں،حکومت کام تو ہوتا ہے کہ امن قائم کرے۔ اینکر نے سوال کیا کہ اسمبلیوں تحلیل نہیں کرنی تھی،آپ نے کیا مشورہ دیا؟ اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ یہی مشورہ دیا تھا جو آپ بات کر رہے ہیں،ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو چھ بجے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کر دی گئی،آپ کا آرڈر آگے پہچا دیا گیا،عدالت نے قرار دیا کہ یہ باتیں چھوڑیں پہلے بتائیں فواد چوہدری کہاں ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کے پاس ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ کوئی بات نہیں پہلے بندہ پیش کریں،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو چھ بجے طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے کو حکومت کی انتقامی کارروائیاں قرار دیتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس ضمن میں عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو زمان پارک میں طلب کر لیا ہے،عمران خان رہنماؤں سے موجوہ صورتحال پر جوابی حکمت عملی کے لیے مشاورت کریں گے جب کہ اجلاس میں دیگر پارٹی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر ردعمل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات