کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی، اکائونٹ بحال کر دیا گیا

بدھ 25 جنوری 2023 17:26

کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی، اکائونٹ بحال کر دیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) متنازعہ بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کاٹوئٹر اکانٹ بحال کر دیا گیا۔گزشتہ دو سالوں سے ٹوئٹر پر پابندی کا شکار اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکانٹ پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کے اکائونٹ کو مئی 2021میں معطل کیا گیا تھا اداکارہ سوشل میڈیا پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں انہوں نے 2021میں ریاست بنگال میں ہونیوالے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ان کا اکانٹ معطل کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نفرت آمیز اور بد سلوکی پر مبنی مواد کو شیئر کرنے اور متنازع بیانات کے باعث اداکارہ کا ٹوئٹر اکانٹ معطل کیا جا چکا ہے۔