Live Updates

توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست پر سماعت 16فروری تک ملتوی

بدھ 25 جنوری 2023 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست پر سماعت 16فروری تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے وہ دکھائیں۔

اسد عمر کے وکیل انور منصور نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی کاپی پیش کردی۔ انور منصور خان نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن ہمارے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ خدشہ ہے الیکشن کمیشن فرد جرم عائد کرکے کارروائی شروع کردی گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا کہنا ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، اس لئے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس جاری نہیں کرسکتا انور منصور خان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ جی میں آئین کے آرٹیکل 204 پر انحصار کروں گا جو توہین عدالت کو سمجھنے کیلئے واضح ہے۔

(جاری ہے)

عدالت تو ماتحت عدالتیں بھی ہیں مگر توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے پاس ہے۔ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے علاوہ کوئی جوڈیشل فورم توہین کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی سرکاری ادارہ یا کوء شخص حکم عدولی کرے تو عدالت کیا کری انور منصور خان ایڈوکیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدالت کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں۔

ماتحت عدالت ہائی کورٹ کو ریفر کرتی ہے ، جوڈیشل ریویو کا اختیار صرف اعلی عدالت کے پاس ہے۔ الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 10 غیر آئینی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اس قانون کو چیلنج کیا ہی ہم نے سیکشن 10 کو چیلنج کیا ہے یہ شق خلاف آئین و قانون ہے۔ الیکشن کمیشن کو عدالت کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے، یہ آئین کی روح کے منافی ہے۔ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کی کارروائی کو روکا جائے۔ عدالت نے حکم امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔ اسد عمر کے وکیل انور منصور خان ایڈوکیٹ آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات