qشہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری

ا*محکمہ موسمیات کی آ ئندہ چوبیس گھنٹوں میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی

بدھ 25 جنوری 2023 18:35

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، تمام دن ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خشک اور سرد رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 40فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 206 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :