Live Updates

ں*فواد چوہدری نے قانون کا تمسخراڑایا،پرچہ کٹا ہے کونسی قیامت آگئی ہے،مسلم لیگ (ن)

نوازشریف بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر ملک بدر ہو سکتا ہے تو نیازی بھی بیٹی کو چھپانے پر گھر جا سکتا ہے،عطاء اللہ تارڑ،عابد شیر علی کی پریس کانفرنس

بدھ 25 جنوری 2023 18:35

ًاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) مسلم لیگ نے کے رہنما عابد شیر علی اور معاون خصوصی وزیراعظم عطاء االلہ تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدر ی نے قانون کا تمسخر اڑایا، کس نے انہیں اجازت دی وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو ،ابھی تو ان کے خلاف صرف پرچہ کٹا ہے کونسی قیامت آگئی ہے،نوازشریف بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر ملک بدر ہو سکتا ہے تو نیازی بھی بیٹی کو چھپانے پر گھر جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم کیا گیا ان کو ملک بدر کیا گیا ، فواد چوہدری کو کس نے یہ حق دیا کہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو ، فواد چوہدری کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، یہ آپ کی حکومت نہیں کہ آپ جس کو چاہے گالیاں دیں، فواد چوہدری نے قانون کا تمسخر اڑایا، عمران خان جگہ جگہ پر بم لگاکر گئے، جاوید لطیف سے لیکر رانا ثناء اللہ تک کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئیں، ملک اور ریاست کو سیاسی بھینٹ چڑھانے والو ں کی اب جیل کی باری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے لوگوں کی جگہ اب جیل ہے، جسے آپ سب سے بڑا چور اور ڈاکو کہتے تھے وہ آپکا وزیر اعلیٰ تھا ، ہم نے نہیں آپ نے پرویز الہی کو ذبح کیا ہے۔معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ اپنے دور میں کہ بے گناہ لوگوں کو عام آدمی کی ہو تی تو شام سے پہلے 7 روز جسمانی ریمانڈ ہو جاتا، عمران خان پر فارن فنڈگ،ٹیریان وائٹ،اور توشہ خانہ کیس چل رہا ہے آپ اداروںکو دھمکا کر اپنی مرضی کے فیصلے تو لے سکتے ایک وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیجا گیا ہے تو دوسرے وزیراعظم کو بیٹی کو چھپانے پر گھر جانا ہو گا،الیکشن کمیشن سے ہمیں بھی گلے رہتے ہیں لیکن دھمکی کا طریقہ کار باجیل میں ڈالتے تھے۔

، فواد چوہدر ی کو کس نے اجازت دی کہ وہ خاندانوں کو دھمکیاں دیں، فواد چوہدری پر صرف پرچہ ہوا ٹی وی لگائو تو ایسا لگتا ہے جیسے قیامت آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست میں کہ کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی تضحیک کی ، کل رات اسلام آباد پولیس کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے درخواست موصول ہو ئی جس پر کارروائی کی گئی، خاندان سے حساب لینے کی دھمکی سنگین جرم ہے۔

فواد چوہدری اب آپ کی قسمت میں ذلالت ہے، نہال ہاشمی اور طلال چوہدری نے بھی تو سزا بھگتی تھی فواد کے خلا ف پرچہ ہوا ہے تو کونسی قیامت آگئی ابھی تو صرف ایف آئی آر کٹی ہے۔اگر یہی بات کسیلکل غلط ہے ، آپ کے وقت میں حسن عسکری کی تعیناتی ہوئی تھی ہم نے تو دھمکیاں نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھمکیوں اور گالم گلوچ کا سلسلہ آج نہ رکا تو گلی گلی میں تھریٹس ہو ں گی ،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات