ظ*نوشکی: علاقہ نیام درگی اور ریکو کے درمیان بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام مشتعل

نوشکی اور خاران روڈ کو بلاک کردی جس سے ٹریفک معطل ہونے کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے ، مشتعل مظاہرین کا ایکسئین واپڈا کے خلاف نعرہ بازی

بدھ 25 جنوری 2023 18:35

;نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) نوشکی کے علاقہ نیام درگی اور ریکو کے درمیان بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل عوام نے نوشکی اور خاران روڈ کو بلاک کردی جس سے ٹریفک معطل ہونے کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے ، مشتعل مظاہرین کا ایکسئین واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی ، آمد اطلاعات کے مطابق بجلی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف کلی ریکو ، کلی نیام درگئی اور کلی زرین جنگل کے مکینوں نے احتجاجا واپڈا کے خلاف نوشکی خاران روڈ کو بدھ کے روز صبح دس بند کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے ، روڈ بند ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا رہی ، اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین شاہوانی سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ ساڑھے چار گھنٹے بعد ٹریفک کے لئے بحال ہوگئی‘علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے ایکسین واپڈا اور ڈپٹی کمشنر نوشکی ہمارے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ، متاثرہ کلیوں کو پورا بجلی دیا جائے ۔