۵ ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیز رولز 2019 میں ترامیم کا مسودہ عوام کی رائے کیلئے شا ئع کر دیا

بدھ 25 جنوری 2023 18:36

ی اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار کرنے اور ری سٹرکچرنگ کو ا?سان بنانے کے لیے، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز رولز میں ترامیم تجویز کر دی ہیں۔ ترامیم کا مسودہ عوامی مشاورت کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شا ئع کر دیاہے۔

کلیدی تجاویزمیں کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ بورڈکی ٹرسٹ لیکویڈیشن، کمپوزیشن اور گورننس، اور اس کے افعال اور بجٹ کے مختص کرنے کے طریقہ کارشامل ہیں۔ مزید برآں، یہ ترامیمری سٹرکچرنگ بورڈ سے اسکیم آف ارینجمنٹ کے لیے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے کے عمل کو بھی ہموار کریں گی۔ان ترامیم میں +کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ بورڈ کی تشکیل، تقرری، اور گورنس کے کے لیے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ اس کے اراکین اور عملے کے لیے ایک ضابطہ اخلاق بھی تجویز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کا مقصد متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی متنوع نمائندگی، فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔مجوزہ ترامیم کے مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر https://www.secp.gov.pk/document/draft-crc-rules-amendments-with-mol-changes-for-po/?wpdmdl=46713&refresh=63d0e35b316fa1674634075بھی دستیاب ہے۔ اسٹیک ہولڈرز7 فروری تک ترمیم کے مسودے پر اپنی رائے [email protected] پر فراہم کر سکتے ہیں۔