Live Updates

یک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے،شیخ رشید احمد

آنے والا الیکشن ون وے الیکشن ہے،رانا ثناء اللہ چور ہے ڈاکو ہے،میری گرفتاری ہوئی تو میں خوش ہوںگا ،جیل میرا سسرال ہے، سابق وزیر

بدھ 25 جنوری 2023 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے،آنے والا الیکشن ون وے الیکشن ہے،رانا ثناء اللہ چور ہے ڈاکو ہے،میری گرفتاری ہوئی تو میں خوش ہوںگا ،جیل میرا سسرال ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے میٹنگ ہورہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم پنڈی والے نسلی اور اصلی ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ عمران خان کو سمجھاؤں گا محسن نقوی ہمارے لیے نہیں نواز شریف کے لیے لایا گیا ہے ،ایجنڈا محبوب عمران خان قبول نہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا کوئی وزیر اعظم پانچ سال پورے نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 13 جماعتیں الیکشن سے ڈری ہوئی ہیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمیں محسن نقوی پر وقت ضائع نہیں کرنا ،یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان مزید مقبول ہوگا اور قبولیت کی طرف چلا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ لال حویلی کبھی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ٹکرائی۔انہوںنے نکہاکہ سوموار سے ہمارے لوگ لال حویلی میں گرفتاری کیلئے کارکن اپنے نام دیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان جیل میں ہوگا تو کسی کا باپ بھی اس کے خلاف جلسہ نہیں کرسکے گا،بھوکے مرجائیں گے لیکن ملک کے اثاثے نہیں بیچنے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول کو اور شہباز شریف کے گندے کپڑے بیچ دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیںتاہم ملک میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اور یہ پرچہ کاٹ دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں خانہ جنگی دیکھ رہا ہوں ،77وزراء ہیں لوگوں کے پاس دینے کو بل بھی نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات