Live Updates

آئینی اداروں کے سربراہوں اور ان کے خاندانوں کو ڈرانا دھمکانا ریڈلائن ہے،ترجمان ن لیگ

بدھ 25 جنوری 2023 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کے سربراہوں اور ان کے خاندانوں کو ڈرانا دھمکانا ریڈ لائن ہے، فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے سربراہوں کو قبرتک پہنچانیکا بیان دیا، ان کے جرم ناقابل معافی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان (ن )لیگ نے کہا کہ فواد چوہدری نے سیاسی نظام میں نفاق کے بیج بوئے اور ریاستی اداروں کی تضحیک کی۔ ترجمان (ن )لیگ نے کہاکہ فواد چوہدری نے سیاسی مخالفین کی عزت اچھالنے کی روش ڈالی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، فواد چوہدری مقدس گائے ہے تو دیگر کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے واپس لیے جائیں، دوسری صورت میں فواد چودھری کیخلاف بھی قانون اپنا راستہ لے۔ترجمان نے کہا کہ نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ ججزپربالواسطہ تنقید کرنے پر نااہل کیا گیا اورگرفتارکیا گیا، طلال چوہدری کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرنے پر نااہل کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات