Live Updates

تشدد نہیں کیا گیا، رویہ افسوناک تھا، فواد چوہدری

میں نہیں جانتا کون تھے جنہوں نے گرفتار کیا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے،رہنما پی ٹی آئی

بدھ 25 جنوری 2023 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن رویہ افسوناک تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نہیں جانتا کون تھے جنہوں نے گرفتار کیا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔

جب فوادچوہدری سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثناء اللہ مثال ہیں۔فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بس کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوناک ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات