اداکاراؤں کیخلاف جو قابلِ اعتراض مواد ہٹاسکتے تھے وہ ہٹادیا،پی ٹی اے

ایف آئی اے نے شکایتی نمبرز جاری کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جلد ہی مواد ہٹا دیا جائے گا اور تحقیقات کرلی جائیں گی، تفتیشی افسر

جمعرات 26 جنوری 2023 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کا جو قابلِ اعتراض مواد سوشل میڈیا سے ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکاراؤں مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے نے اپنے جواب جمع کرائے۔

(جاری ہے)

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے سماعت کے دوران سوال کیا کہ مواد ہٹانیکی ہدایت کی تھی، کیا ہٹا دیا گیا اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ مہوش حیات کا بیان لے لیا ہے،کبریٰ خان کا بیان لینا ہے۔سائبر کرائم ونگ کے افسر نے بتایا کہ پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کا کہہ دیا گیا ہے جب کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ مواد جلد ہی ہٹا دیا جائے گا۔پی ٹی اے نے جواب دیا کہ قابل اعتراض مواد جو خود ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا گیا، جو مواد بیرون ملک سیہٹایا جانا ہیاس کے لیے متعلقہ حکام سیرابطہ کیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے شکایتی نمبرز جاری کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جلد ہی مواد ہٹا دیا جائے گا اور تحقیقات کرلی جائیں گی۔