کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحت مند بیج استعمال کریں،محکمہ زراعت

جمعرات 26 جنوری 2023 11:41

کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحت مند بیج استعمال کریں،محکمہ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹرمقصوداحمد نے کہاہےکہ کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحت مند بیج استعمال کریں اور ہر 2سے 3سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لا کربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار متاثرہ پودوں کی باقیات کو فوری تلف کردیں اور ایسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیار ہو جاتاہو۔انہوں نے کہاکہ پھل کو زخمی ہونے سے بچانا بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کاسڑا بھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اسی طرح سفوفی پھپھوندی کے بروقت تدارک کیلئے بھی مناسب زہروں کا سپرے کریں ، اس ضمن میں کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :