بگٹی سٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دیئے گئے، پی سی بی

جمعرات 26 جنوری 2023 12:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) بگٹی سٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دیئے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق انکلوژرز کو دئیے جانے والے ناموں میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، ثناء میر، کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف شعیب ملک اور شعیب خان کے نام شامل ہیں، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا یہ اقدام صوبہ بلوچستان میں سہولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔ثناء میر نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز مزید نوجوان خواتین کو کرکٹر بننے کی ترغیب دے گا۔شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوئٹہ کے کرکٹرز کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرے گا۔