السیسی کی وزیراعظم مودی سے ملاقات،بھارت اور مصرکے درمیان فوجی تعاون کوفروغ دینے کاعزم

جمعرات 26 جنوری 2023 13:52

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے جہاں وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وہ بھارتی قیادت اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے اور ان سے بھارت اور مصرکے درمیان دفاعی صنعتوں سمیت فوجی تعاون کومزید مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کریں گے۔

مصراس وقت معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے اوروہ ڈالر کی کمی سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے مصری پانڈ کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔گذشتہ سال اس نے خلیجی اتحادیوں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مدد طلب کی تھی کیونکہ یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں اس کے معاشی چیلنجز میں اضافہ ہوا تھا۔