مصری جامعہ الازہر کی سوئیڈن و نیدرلینڈز کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

جمعرات 26 جنوری 2023 15:13

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) مصر کی جامعہ الازہر نے مسلمانوں سے سوئیڈن اور نیدرلینڈز کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن میں چند روز قبل قرآن مجید کی بیحرمتی کی گئی تھی جس پر جامعہ الازہر نے اس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا کہا ہے۔دائیں بازو کے رہنما راسموس پالودان نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن مجید کی بیحرمتی کی تھی۔جامعہ الازہر نے کہا کہ قرآن کی بیحرمتی جرم ہے، دونوں ممالک کا بائیکاٹ کرنا مناسب ردعمل ہوگا۔جامعہ کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے آزادی اظہار رائے کا نعرہ بلند کرکے یہ وحشیانہ جرم سرزد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :