ٹیکسلا میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اورخاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعرات 26 جنوری 2023 16:45

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) ٹیکسلا میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں رات گئے گیس کی غیر لوڈشیڈنگ کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اہل خانہ کے ماچس جلانے پر اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سے آگ بھڑک اٹھی اہل علاقہ نے مدد کی کوشش کی مگر آگ کی شدت کے باعث کامیاب نہ ہو سکے ،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا مگر اس دوران دو معصوم جان کی بازی ہار چکے تھے جبکہ بچوں کی ماں اور اسکا سب سے چھوٹا بچہ اور بزرگ بھی بری طرح جھلس گئے ریسکیو ٹیم نے حاں بحق بچوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔