بگٹی سٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دیے گئے

جمعرات 26 جنوری 2023 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے کہاہے کہ بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دئیے گئے ۔مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، ثناء میر، کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف شعیب ملک اور شعیب خان کے نام شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا یہ اقدام صوبہ بلوچستان میں سہولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے،ثناء میر نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز مزید نوجوان خواتین کو کرکٹر بننے کی ترغیب دے گا۔شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوئٹہ کے کرکٹرز کی اگلی نسل کی حوصلہنافزائینکریگا۔