سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے 6 لاپتا افراد کی بازیابی کا حکم دے دیا

جمعرات 26 جنوری 2023 17:20

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے 6 لاپتا افراد کی بازیابی کا حکم دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ملک بھر میں قائم حراستی مراکز سے شہریوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے اور بہر صورت لاپتا افراد کو بازیاب کرکرانے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

پولیس حکام نے رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کچھ شہری دس سال سے لاپتا ہیں، بے شمار جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سے کچھ نتیجہ نہیں نکلا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام ہی تفتیشی افسر نے بتایا کہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں مگر جواب نہیں آیا۔ عدالت نے 10 فروری تک لاپتا افراد کی ٹریول ہسٹری اور پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز سے شہریوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے اور بہر صورت لاپتا افراد کو بازیاب کرکرانے کا حکم دیدیا۔