ابو الحسن اصفہانی روڈ پر اسکول کے قریب شراب کی دکان کیخلاف درخواست پردرخواستگزار سے جواب الجواب طلب

جمعرات 26 جنوری 2023 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر اسکول کے قریب شراب کی دکان کیخلاف درخواست پردرخواستگزار سے جواب الجواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر اسکول کے قریب شراب کی دکان کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وائن شاپ کے مالک نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا کہ وائن شاپ کو لائسنس جاری کرتے وقت تمام قوانین کا خیال رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائن شاپ کے قریب ہزاروں کی آبادی غیر مسلم ہے۔ وائن شاپ کو قانون کے مطابق لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر اسکول کے سامنے وائن شاپ کھول دی گئی ہے۔ وائن شاپ کھولنے کا لائسنس کسی اور جگہ کا لیا گیا ہے مگر کھول یہاں دی گئی ہے۔ متعلقہ پولیس کو شکایت بھی کی مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواستگزار سے جواب الجواب طلب کرلیا۔